حج 2027 کے حوالے سے اہم اپڈیٹس
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
حج 2026 مکمل ہونے کے بعد حج 2027 کے حوالے سے اہم اپڈیٹس آنا شروع ہو گئی ہیں اور جلد ہی حج 2027 کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔ اگر آپ حج 2027 ادا کرنا چاہتے ہیں تو ابھی سے حج کی تیاریاں اور ضروری اقدامات شروع کر دینا ضروری ہیں۔
سب سے پہلے اپنا پاسپورٹ تیار کر لیں۔ اگر آپ کا پاسپورٹ پہلے سے موجود ہے تو چیک کریں کہ یہ کم از کم حج کے چار ماہ بعد تک ویلیڈ ہو۔ اگر آپ کا پاسپورٹ اس سے پہلے ایکسپائر ہو رہا ہے تو فوری طور پر اسے ری نیو کروائیں۔
رجسٹریشن کے دن جب حج 2027 کی اپلیکیشن کھلے گی، آپ اپنا پاسپورٹ نمبر، نام، فیملی نیم اور دیگر معلومات درج کریں گے۔ آپ اکیلے یا گروپ کی شکل میں بھی رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اپلیکیشن فارم بھرنے کے بعد اسے بینک میں لے جا کر فیس جمع کروائیں اور آپ کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی۔
حج 2026 کے دوران جو لوگ پہلے سے رجسٹریشن کر چکے تھے، ان کی اپلیکیشن آسانی سے جمع ہو گئی تھی۔ لہٰذا اگر آپ حج کے ارادے رکھتے ہیں تو سب سے پہلے پاسپورٹ تیار کریں اور جیسے ہی رجسٹریشن کھلے فوراً اپنی اپلیکیشن مکمل کریں۔
حج 2027 کے لیے فیس کا اندازہ تقریباً 12 لاکھ روپے ہے، اور یہ رقم چار ماہ بعد جمع کروانی ہوگی۔ اس لیے ابھی سے مالی انتظامات شروع کر دیں۔ اللہ پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے گا۔
سعودی اور پاکستانی وزارت حج کی جانب سے حج 2027 کے حوالے سے اپڈیٹس جاری ہو چکی ہیں۔ 30 جون کو پورٹلز کھل جائیں گے تاکہ تمام حاجیوں کو اپنے مکتب، ہوٹل اور دیگر سہولیات بُک کرنے میں آسانی ہو۔ جتنی جلدی آپ ہوٹل اور مکتب بُک کریں گے، اتنی ہی بہتر سہولیات حاصل ہوں گی۔
اس بار مکتب ڈی ختم کر دیا گیا ہے اور حاجیوں کو مکتب اے، بی اور سی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سابقہ مسائل جیسے کہ خراب کُولرز اور پرانے سوفے اب دور کر دیے گئے ہیں۔ ہر کیمپ میں ایئر کنڈیشنگ، سوفہ کم بیڈ اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔
حج 2027 کے لیے تمام سہولیات بہتر اور جدید انداز میں مہیا کی جائیں گی۔ قیمت میں زیادہ اضافہ متوقع نہیں ہے۔ جو لوگ حج 2026 ادا کر چکے ہیں اور حج 2027 کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ بھی ابھی سے اپنے ارادے مضبوط کر لیں۔ اللہ پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے گا۔
Comments
Post a Comment