حج 1448ھ (2027) کے لیے مشاعر مقدسہ کی کیٹیگریز: A، B اور C

حج 1448ھ (2027) کے حوالے سے سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اہم اصلاحات اور نئی سہولیات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ حج و عمرہ، ڈاکٹر توگیق الرباح نے مکہ مکرمہ میں منعقدہ سالانہ اختتامی تقریب میں حج کے مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔

Hajj 2027

ان اصلاحات میں سب سے نمایاں پہلو جامع حج پیکیج کا آغاز ہے، جو حجاج کرام کے لیے مکمل سہولیات فراہم کرے گا، جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش، مشاعر مقدسہ کی خدمات، قیام کے دوران لازمی ٹرانسپورٹ، اور مکمل کیٹرنگ شامل ہے۔

مشاعر کے پیکیجز میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کیٹیگری (D) کو ختم کر کے صرف تین کیٹیگریز (A، B، C) کو برقرار رکھا گیا ہے، جنہیں حجاج کی مختلف ضروریات اور ترجیحات کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، حج امور کے دفاتر کے عملے کے لیے تربیتی پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے، جس میں شرکت اور کامیابی حج ویزا کے حصول کے لیے لازمی ہوگی۔

اہم ٹائم لائن کے مطابق، 30 جون 2026 سے مکہ اور مدینہ میں رہائش کے انتخاب کے لیے حج امور کے دفاتر اور بیرونی حج کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی، اور 13 اگست 2026 تک جامع پیکیج کے معاہدوں میں وہ دفاتر ترجیحی حیثیت حاصل کریں گے جو مشاعر مقدسہ میں اپنی موجودہ جگہیں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ اقدامات سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کو بہتر، منظم اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

حج کے ایامِ ذوالحجہ: مزدلفہ سے جمرات، رمی، طوافِ زیارت، قربانی اور قصر تک مکمل رہنمائی

The DECE Way

12 ذوالحجہ بروز جمعہ: حجاجِ کرام کے لیے نمازِ جمعہ، رمی، طوافِ زیارت اور سفری رہنمائی